بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم کے فجر کی اذان پر پابندی عائد کئے جانے والے
ٹوئیٹر پر تبصرہ پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر
سماجوادی پارٹی نے سونو نگم کے اس بیان کو شہرت حاصل کر نے کا ایک سستا
طریقہ قرار دیا اور کہا کہ سونو نگم جیسے لوگ اس ملک میں
بدامنی پیدا کرنے
اور فرقہ پرستی کو فروغ دینے کیلئے اس قسم کے بیانات دیتے ہیں تاکہ ان کو
اسی بہانے شہرت حاصل ہوجائے ۔
اسی لئے فلمی دنیا سے وابستہ اداکار ، گلوکار اس قسم کے اسٹنٹ کر تے رہتے ہیں ۔
سونو نگم نے بھی سستی شہرت کیلئے یہ بیان دیا ہے تاکہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا ہو ۔